خانیوال صدر پولیس دیواریں پھلانگ کر گھر گھس گئی‘ شہریوں کا مظاہرہ

Jul 13, 2020

خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت ) پولیس تھانہ صدر خانیوال نے پیرووال کے رہائشی سعودیہ پلٹ شخص کے گھر دیواریں پھلانگ کرگھس گئی، خواتین سے بدتمیزی ‘ دو بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کردیا،شہریوں کا احتجاج۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب رات ایک بجے پولیس تھانہ صدر خانیوال نے بھاری نفری کے ہمراہ سعودیہ پلٹ شخص کاشف کے گھر ان کے منشیا ت کے عادی بھائی عاطف کو گرفتار کرنے کیلئے ریڈ کیا اور گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوگئی جبکہ پولیس اہلکار بغیر یونیفارم کے تھے جن کو دیکھ گھر میں موجود خواتین شدید خوفزدہ ہوگئیں پولیس کے جوانوں نے نہتی خواتین پر تشدد شروع کردیا خواتین کے شور کی آوازیں سن کر اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کے اس رویہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ پولیس تھانہ صدر خانیوال نے کاشف کو موقع سے گرفتار کرکے حوالات بند کردیا اگلے روز جب اس کا بھائی آصف اپنے بھائی سے ملنے تھانہ صدر خانیوال گیا تو پولیس نے اپنی اسے بھی گرفتا رکر لیا۔ جبکہ پولیس رویہ کے خلاف احتجاجی کرنے والے شہریوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں