جدہ (نوائے وقت رپورٹ) روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جانے والے 24 سالہ پاکستانی نوجوان وقاص فیشن ماڈل بن گیا۔ وقاص نے بتایا کہ ایک دن میرے دوست نے تجویز دی کی کہ وہ میری ایک تصویر بنائے گا تا کہ اس شعبے میں کام کرنے والے ایک شخص کو بھیج سکے۔ میرے دوست نے میری تصویر اتاری اور اسے متعلقہ شخص کو بھیج دی تھی۔ بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ وہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی گئی اور اسے صارفین اور ایڈورٹائزنگ سے متعلقہ لوگوں میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح میرے اس شعبے کے اداروں کے ساتھ معاہدے طے پا گئے اور میرا بچپن کا خواب پورا ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر اتنا زیادہ پھیلے گی اور وہ جلد ہی اس شعبے سے وابسطہ ہوجائیں گے جس کے وہ صرف خواب دیکھا کرتے تھے۔
مزدوری کیلئے سعودی عرب جانے والا پاکستانی نوجوان فیشن ماڈل بن گیا
Jul 13, 2020