الخلیل(اے پی پی) اسرائیلی زندانوں میں قید اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک سینیر رکن حسام القواسمی کی ہونہار بیٹی نے میٹرک کیامتحان میں سائنس کے مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے پورے خاندان اور والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز فلسطین میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والوں میں اسیر القواسمی کی صاحب زادی تسنیم نے 96 اعشاریہ چھ فی صد نمبرات حاصل کرکے بالعموم فلسطینی قوم اور بالخصوص اپنے خاندان کو خوش کردیا۔