واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قسم توڑ دی اور بالاآخر کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے ماسک پہن ہی لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے پہلی بار چہرے پر ماسک پہن کر عوام کے سامنے اس وقت اینٹری دی جب وہ میری لینڈ کے ملٹری ہسپتال میں زیرِ علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔عوام کو وبا سے بچائو کی ترغیب نہ دینے اور عوامی اجتماعات میں ماسک نہ پہننے پر امریکی صدر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں تھے۔
صدرٹرمپ نے بالآخر ماسک پہن لیا،ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج فوجیوں سے ملاقاتیں
Jul 13, 2020