اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) امریکہ کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ صدر ٹرمپ چین بھارت سرحدی تنازعہ میں بھارت کی حمایت کریں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق امریکی سیکورٹی ایڈوائزر نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ صدر ٹرمپ چین بھارت سرحدی تنازعہ میں کیا فیصلہ کریں گے لیکن میرے خیال میں ضروری نہیں کہ صدر ٹرمپ چین بھارت تنازعہ میں چین کے خلاف بھارت کے ساتھ ہوں گے۔ جان بولٹن نے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ صدر ٹرمپ کو بھارت اور چین کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری اس تنازعہ کی تاریخ کا بخوبی علم نہیں۔
ٹرمپ کی چین بھارت تنازعہ میں بھارتی حمایت کی کوئی ضمانت نہیں:جان بولٹن
Jul 13, 2020