اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) کرونا وبا کے وجہ سے چار مہینوں کے بعد 20 جولائی سے چھوٹے پیمانے پر دوبارہ پولیو مہم کا آغازہوگا۔ اس سلسلے میں فیصل آباد، اٹک، جنوبی وزیرستان کے اضلاع کے علاوہ کراچی اور کوئٹہ کے مخصوص اضلاع میں پانچ سال سے کم آٹھ لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کو قطرے پلائیں جائیں گے۔ ماہانہ اوسط سات لاکھ نومولود بچوں کو ضروری ویکسین دینے کا سلسلہ متاثر ہوا، وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیو مہمات کے نہ ہونے کی وجہ سے بچو ں کو پولیو وائرس کے خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ابھی موجودہ وقت میں کرونا کے ساتھ جینے کی ضرورت ہے، میں تمام والدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لئے موجودہ وقت میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ اس سال اب تک پولیو کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں21 خیبر پختونخوا، 20 سندھ، 14 بلوچستان اور 3 پنجاب سے سامنے آئے ہیں-
کرونا لاک ڈائون، پولیو مہم 4ماہ بعد 20جولائی سے دوبارہ شروع کی جائے گی: ظفر مرزا
Jul 13, 2020