اسلام آباد ( محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی ‘اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی منصوبوں سے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 8 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوہالہ منصوبہ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم پر تعمیر کیا جائے گا۔ اسی طرح آزاد پتن منصوبہ دو اضلاع صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے ضلع سندھنوتی کے درمیان تعمیر کیا جائے گا۔وزیر اعظم آفس نے حکومت کو سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں کے حوالے سے خصوصی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں وزیراعظم کی عالمی سطح پر مقبولیت کو دکھایا گیا ہے اور مختلف حوالوں سے عمران خان کی مقبولیت کا اعتراف ثابت کیا گیا ہے اس میں ایک حصہ کشمیر کے مسئلہ کے متعلق ہے جس میں اب تک وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی عالمی لیڈروں سے ملاقاتوں کا تذکرہ ہے۔ بھارت کی سفارتی ناکامیوں کو بیان کیا گیا ہے۔ ویڈیو کا عنوان ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی اہمیت۔ ویڈیو میں اس امر کو نمایاں کیا گیا ہے وزیر اعظم پچھلے 22ماہ کے دوران کس طرح عالمی سطح پر لیڈر بن کر ابھرے ۔ ویڈیو میں نریندر مودی کی سازشوں کو کس طرح عمران خان نے ناکام بنایا وہ تمام تفصیلات وڈیو میں شامل ہیں ۔ وڈیو میں وزیر اعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کو دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا انہوں نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیاوڈیو میں بین الا قوامی سطح پر وزیر اعظم کو ملنے والی پذیرائی دکھائی گئی ہے وزیر اعظم نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کو مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں اپنا کردار دا کرنے پر آمادہ کیا امرکہ برطانیہ اور پرتگال نے پاکستان کی ٹریول ایڈاوائزری بہتر کر دی۔ اینکرپرسنز کے تبصرے دکھائے گئے ہیں جن میں سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا ذکر ہے خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات دکھائی گئی ہے جس میں ان دونوں کے درمیان پاک امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو آئسولیٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس وڈیو میں دکھایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کس طرح بین الاقومی محاذ پر نریندر مودی کو شکست دی۔ وزیراعظم آفس نے سفارتی محاذ پر حکومت کو ملنے والی کامیابیوں کے حوالے سے ویڈیو جاری کی ہے جس میں سعودی عرب ، قطر اور دیگر ممالک سے تعلقات کو فروغ دیا شامل ہے وڈیو میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں افغان امن،سعودی ایران تنازع میں مصالحتی کردارپرروشنی ڈالی گئی ہے۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ازلی دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شاندار سفارتی کوششوں کا نہ صرف ثمر پاکستان کو ملا بلکہ ملکی وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وڈیو میں وزیر اعظم کی وہ تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ دو ہی آپشن ہیں یا تو سرنڈر کر دیں یا پھر اپنی آزادی کے لئے لڑیں اللہ تعالی پر غیر متزلزل یقین دکھایا گیا ہے وڈیو میں بار بار قرآنی آیات کے حوالے دئیے گئے ہیں بھارتی وزیر اعظم کا یہ دعویٰ دکھایا گیا کہ جب صرف چین پاکستان کے ساتھ ہو تا ہے تو پوری دنیا بھارت کے ساتھ ہوتی لیک اب یکسر صورت حال تبدیل ہو گئی ہے اس وڈیو میں ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی طرف کی جانے والی کوششوں کی ناکامی دکھائی ہے وڈیو کے آخر میں دکھا یا گیا کہ پاکستان ان شا اللہ اوپر کی طرف اٹھے گا ۔ چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹرز آفس میں ملاقات کی۔ چیئرمین نے وزیراعظم پاکستان کو آر ڈی اے کے میگا پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی جن میں رنگ روڈ پروجیکٹ، لئی ایکسپریس وے،کچن گارڈننگ کے ذریعے غریب ترین لوگوں تک رسائی حاصل کرنے، پولٹری ڈسٹری بیوشن اور رین واٹر ہارویسٹنگ سے پانی ذخیرہ کرنے کے امور شامل تھے۔