دنیاپور ( نامہ نگار) نہر بارہ ایل ٹیل کے درجنوں کاشتکاروں نے محکمہ انہار کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سترہ ہزار ہیڈ پر ایک فٹ کی کڑی لگا دی گئی ہے جہاں سے نہر بارہ ایل میں پانی نہیں آتا ہے نہ ہی اس کی سالانہ بھل صفائی بھی کرائی گئی جس کی وجہ سے نہر بلکل خشک پڑی ہے ان کی فصلیں بری طرح متاثر اور سونا اگلتی زمینیں بنجر ہو رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے مویشی بھی پانی کو منہ نہیں لگاتے اور شدید گرمی میں ان کے مویشی بھوکے پیاسے مر رہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ انہار کے افسران بات سننے کو تیار نہیں ہیں جبکہ حکومت پنجاب نہری پانی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا ڈھنڈورہ پیٹ رہی ہے کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ انہار کے صوبائی حکام سے فی الفور نوٹس لے کر نہری پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔