ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی یشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین نے بتایا کہ بجٹ کی منسٹری سے آٹومیٹک غیر منصفانہ تقسیم نے ریلوے کا بیڑا غرق کیا ہے جبکہ رہی سہی کسر نان ٹیکنیکل اور غیر پروفیشنل افراد کے ریلوے کو اختیار دے کر پوری کر دی جاتی ہے۔تمام بجٹ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلوے کو دیا جانا چاہیے وہ ہر برانچ کو اس کی ضرورت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو بہترین بلڈنگز نہیں بہترین سسٹم بچا سکتا ہے مگر شاید ارباب اختیار آ علی سسٹم کی درستگی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔