ملتان(نیوز رپورٹر) چونگی نمبر 22چوک وہاڑی روڈ کشادہ المصطفے روڈ بلال چوک کی تعمیر و سیوریج منصوبہ شروع کیا جائے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلال چوک المصطفے روڈ چونگی نمبر 22کے اجلاس میں صدر سرفراز قادری علوی،اکمل خان بلوچ اور دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلال چوک المصطفے روڈ چونگی نمبر 22 ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روڈ پر سے ٹمبر مارکیٹ سمیت شہر بھر کی بھاری ٹریفک گزرتی ہے جگہ جگہ سڑک ٹوٹی ہوئی اور گڑھے پڑے ہوئے ہیں جبکہ ملحقہ علاقوں میں سیوریج مسائل کی وجہ سے گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع رہتا ہے جس وجہ سے علاقہ مکین تاجر اور راہگیر سخت مشکلات کا شکار ہیںبھاری ٹریفک ٹرک ٹریکٹر ٹرالیاں گزرتی ہیں گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے جس کے لیے وہاں چوک کو کشادہ کیا جائے اور ٹریفک وارڈنز کو مستقل تعینات کیا جائے۔