لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جے یو آئی ( ف) نے کہا ہے چوہدری شجاعت حسین اپنے پاس موجود امانت قوم کو مکمل طور بتائیں، امانت کے ایک ایک لفظ کے بجائے پوری بات سے آگاہ کریں یہ ان کی ذمے داری ہے،خواجہ آصف اپنے بیان کو دین اسلام کے واضح احکامات کی روشنی میں دیکھیں کوئی بیان دینے سے قبل امریکہ اور یورپ کو مدنظر رکھنے کی بجائے دین اسلام کو مقدم رکھیں یہ بات جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے شیخ الحدیث مولانا غلام نبی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کہیں۔مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ آزادی مارچ کے مذاکرات کے حوالے سے جو امانت چوہدری براداران کے پاس ہیں وہ اسے قوم کو آگاہ کریں ۔کہ جے یو آئی کے پر امن آزادی مارچ نے مذہبی اور جمہوری قوتوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اسی آزادی ماچ سے کشمیر کی تحریک آزادی کو قوت ملی ہے کیونکہ جے یو آئی نے آزادی مارچ کا آغاز ہی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن سے کیا تھا۔ مائنس ون کی بات کر نا اس بات کی دلالت ہے اور اسلام آباد میں کھچڑی پک رہی ہے۔ خواجہ آصف کے بیان پر دکھ اور تعجب ہوا ہے ‘ خواجہ آصف اپنی تقریر کو دین اسلام کے احکامات کو سامنے رکھ کر ایک بار سننا چاہیے اور میاں محمد شہباز شریف کو پارٹی کے سر براہ کی حیثیت سے بیان کو دیکھیں ۔
خواجہ آصف کے بیان پر دکھ اور تعجب ہوا:مولانا امجد خان
Jul 13, 2020