لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ شعائر اللہ کا مذاق اڑانا بند کیا جائے دین اسلام کو اللہ تعالیٰ نے تمام ادیان پر فوقیت دی ہے، خواجہ آصف سمیت کسی مسلمان کا یہ کہنا کہ کسی ایک مذہب کو دوسرے مذہب پر فوقیت حاصل نہیں دین سے ددوری اورکلمہ کفر کے مترادف ہے۔ خواصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس قسم کی تقاریر اسمبلیوں میں سیاستدان کر رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نام نہاد رہنما سیکولرازم اور لبرل ازم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو ریاست اپنے بنیادی نظریے سے انحراف کرتی ہے وہ بدترین انجام سے دوچار ہوتی ہے۔