عزاداری ،حامدعلی موسوی کے لائحہ عمل پرپوری قوم لبیک کہنے کیلئے ہروقت تیارہے

Jul 13, 2020

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ راولپنڈی ریجنل کونسل راولپنڈی نے اس عزم کااظہارکیاہے کہ عزاداری کے سلسلہ میں قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے لائحہ عمل پرپوری قوم لبیک کہنے کیلئے ہروقت تیارہے ، حسین ابن علی ؑ کاغم کسی ایک مکتب کانہیں بلکہ پوری انسانیت کی میراث ہے ، سنی شیعہ اتحادواخوت کے عملی مظاہرے سے دشمنان دین ووطن کی ہرسازش کاناکام بنادیاجائیگا، ارباب اقتدارعزاداروں کیلئے سہولتیں فراہم کریں ، تحریک نفاذفقہ جعفریہ دین ووطن کیلئے ہرسطح پربھرپورعملی تعاون جاری رکھے گی عقیدہ ووطن کے بارے میں ہرگزکوئی سودابازی نہیں کی جائیگی ۔ اس امرکااظہاراتوار کوتحریک نفاذفقہ جعفریہ راولپنڈی ریجنل کے ناظم الامورعلامہ سیدابوالحسن تقی کی صدارت میں ریجنل آفس میں منعقد ہ اجلاس کے اختتام پرجاری ہونے والے اعلامیہ میں کیاگیاجس میں صوبائی ناظم الامورعلامہ سیدمحسن علی ہمدانی ، ریجنل صدرعلامہ سیدزاہدعباس کاظمی مہمانان خصوصی تھے جبکہ ریجن کے تمام اضلاع کے صدور، عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں تنظیمی پیشرفت اورآمدہ پروگراموں ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیااور اہم فیصلے کیے گئے ،اجلاس میں عزاداورں سے کہا گیاکہ وہ عزاداری کے ممکنہ علاقائی مسائل کے بارے میں ٹی این ایف جے ریجنل آفس کوفوری آگاہ کریں۔

مزیدخبریں