قصور(نمائندہ نوائے وقت ) چک50ہلہ کے قریب واقع نہر میں ڈوب کر 37 سالہ شخص جاں بحق گیا۔چک49کے رہائشی 37 سالہ غلام نبی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امداد ی ٹیم موقع پہنچ گئی اورنہر میں ڈوبنے والے غلام نبی کی نعش کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔