کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تقریب

Jul 13, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے اعزاز میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اظہر امین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق خان بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی اور کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف دئیے، شرکاء تقریب کو ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں کرونا مریضوں کی تعداد اڑھائی سو سے کم ہو کر تین رہ گئی ہے چالیس مریض جاں بحق، دو سو سے زائد صحت مند ہو کر گھروں کو جا چکے جبکہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے سمعیت 40 ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے جو صحت مند ہو کر دوبارہ ڈیوٹی پر آ چکے ہیں۔

مزیدخبریں