قصور(نمائندہ نوائے وقت)شعبان قتل کیس کا معمہ حل،12لاکھ روپے کے لین دین کے تنازعہ پر دوستوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ،تھانہ صدر قصور پولیس نے انتہائی قلیل وقت میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔لواحقین ،سماجی حلقوں اور شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین ، ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پولیس ٹیموں میں نقدانعام تقسیم کیے، تفصیلات کے مطابق شہباز روڈ کے رہائشی محمد عمران نے 3 جولائی کوتھانہ صدر قصورکو بتایا کہ اسکے بھائی شعبان کو نامعلوم ملزمان نے رائیونڈ روڈ نزد بھٹی ہسپتال کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
قصور:معمہ حل،12لاکھ لین دین کے تنازعہ پر شعبان کو قتل کیا گیا
Jul 13, 2020