ملتان (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران پرانا شجاعباد روڈ کے انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا غفور نے کہا کہ ملتان شہر کی بڑی مارکیٹ پر بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں ۔اب وہ اپنی بقاء کیلئے جمہوری عمل میں حصہ لیں اور اتفاق گروپ کا مقابلہ کریں تاجر برادری انہیں مسترد کرچکی ہے۔ ریلی میں چوہدری وقاص اکبر جٹ ،حاجی اختر علی ،حاجی منیر احمد ،رانا اسامہ ،دستگیر قریشی ،ہدایت اللہ صدیقی،نوید شاہ ،ملک مشتاق پولٹری والے ،ملک نعیم پولٹری والے اور دیگر نے شرکت کی اور اتفاق گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ۔