اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کرونا کے مرض میں طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 4جولائی کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔