جنوبی پنجاب کے دوردرازایریاز میں زچہ بچہ کی صحت کی سہولیات موجود نہیں: رضوانہ تبسم

Jul 13, 2020

ملتان(نیوز رپورٹر )انرویل انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین اور اسسٹنٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3272مسز رضوانہ تبسم درانی نے کہا ہے
کہ جنوبی پنجاب کے ریمورٹ ایریاز میں زچہ بچہ کی صحت کے حوالہ سے سہولیات موجود نہیں حکومت سمیت سماجی اداروں کو اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی اور غربت سے تنگ لوگوں کو اس حوالہ سے سہولیات دینا ہونگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راجن پور ٗڈیرہ غازی خان ٗبہاولپور کے ریمورٹ ایریاز میں زچہ بچہ کی صحت کے حوالہ سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور کے ریتلی علاقے میں 10بیڈ پر مشتمل زچہ بچہ کی صحت کے حوالہ سے انرویل انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 343ہسپتال بنانے کی تیاری کررہا ہے جس کیلئے زمین حاصل کرلی گئی ہے۔

مزیدخبریں