خان گڑھ( خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ نوجوان اساتذہ کی ترجمان جماعت ہے ، تنظیم سازی کے عمل کو ضلع بھر میں پھیلائیں گے، مراکز کی سطح پر متحرک اساتذہ کو یونین کا حصہ بنائیں گے اس بات کا اظہار ضلعی صدر ارسلان گوندل نے مرکز خانگڑھ اور مرکز بستی مونڈ میںمنعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بجٹ کے اندر اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے معاشرے کے حساس ترین طبقے کا معاشی استحصال کیا گیا ، بجٹ پر نظر ثانی کی جائے اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، ورنہ بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
پنجاب ٹیچرز یونین کی تنظیم سازی کے عمل کو ضلع بھر میں پھیلائیں گے : ارسلان گوندل
Jul 13, 2020