مالیاتی ایوارڈ: آرٹیکل 180میں ترمیم تجویز، بل آج سینٹ میں پیش کیا جائیگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے بیرسٹر محمد علی سیف کا آرٹیکل 180میں تبدیلی کا بل آج سینٹ میں پیش ہوگا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئین کے آرٹیکل 180 کی ذیلی شق 3اے میں ترمیم تجویز کر دی۔ نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ پہلے سے کم نہ کرنے سے متعلق آئین کے آرٹیکل میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ صوبوں کو حصہ دیتے وقت قومی فنانس کمشن وفاق کی ضروریات اور واجبات کا جائزہ لے کر تبدیلی کرے گا۔ این ایف سی کمشن صوبوں کی بھی ضروریات اور واجبات کا جائزہ لے گا اور اس کے مطابق تبدیلی کرے گا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ سابق ایوارڈ سے کم نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...