پٹرول بحران: ڈیٹا اکھٹاکر لیا،رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کرنے کا امکان

Jul 13, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں پٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیٹی نے ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ آئندہ ہفتے تک رپورٹ وزیراعظم کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مئی اور جون میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخائر میں موجود پٹرول کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ کمیٹی نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور متعلق ٹیکس ہولڈرز سے بھی معلومات حاصل کیں۔ ریفائنریز سے بھی پٹرول کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ مئی اور جون میں پٹرول کی درآمد اور فروخت کا ڈیٹا بھی منگوا لیا گیا۔ پٹرول کا بیشتر ڈیٹا آئل کمپنیز ایڈوائزر ی کونسل سے لیا گیا۔ انکوائری کمیٹی نے پٹرول ڈیٹا کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ تجزیہ مکمل کرنے کے بعد کمیٹی پٹرول بحران کے ذمہ داروںکا تعین کرے گی۔

مزیدخبریں