بغداد(این این آئی ) ترکی کی طرف سے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف شروع کیے گئے فوجی آپریشن کی بغداد حکومت کی جانب سے شدید مذمت کے باوجودترکی نے عراق میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے احتجاج کے باوجود ترک فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عراق کی شمالی دھوک گورنری میں فضائی اور زمینی حملے کیے۔ ان حملوں میں دو دیہاتوں برواری بالا اور باتیفا کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک کمانڈوز ہیلی کاپٹروں کی مدد سے زاخو کے نواحی علاقے درکار کے جبل شاقول میں پہنچایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے عراق کی درکار گورنری کے ڈائریکٹر زیر فان موسی نیانکشاف کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے ترک کمانڈوز شاقول پہاڑی علاقے میں داخل ہوئے۔ ان کی پہاڑ پر چڑھائی کے دوران دو ترک ہیلی کاپٹروں نے ان کی نگرانی اور حفاظت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ترک افواج نے جبل شاقول اور اطراف کے علاقوں میں کم سے کم 45 چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں حالانکہ کرد باغی یہاں سے کافی فاصلے پر ہیں۔