تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے رواں برس کے اوائل میں یوکرائنی مسافر طیارے کی تباہی کو ’انسانی غلطی‘ قرار دیا ہے۔ یہ بات ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آج جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی بنیاد ایئر ڈیفنس سسٹم کے راڈار کی ’مِس الائنمنٹ‘ تھی جس کے بعد پیش آنے والی انسانی غلطیوں کے باعث مسافر جہاز کو غلطی سے نشانہ بنا دیا گیا۔ رواں برس کے اوائل میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے یوکرائنی مسافر طیارے کو پرواز کے کچھ ہی دیر بعد میزائل حملے میں مار گرایا تھا۔ اس واقعے میں جہاز میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔