لندن (عارف چودھری) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس آج ہو گی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن کشمیر کانفرنس کی صدارت لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کریں گے۔ جبکہ ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا خصوصی خطاب ہو گا۔