سی ڈ ی اے انتظامیہ کیپٹل ہسپتال میں ریکروٹمنٹ کا عمل شفاف بنانے کیلئے پر عزم

Jul 13, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار )سی ڈ ی اے انتظامیہ کیپٹل ہسپتال میں ہونے والی ریکروٹمنٹ کے عمل میں شفافیت اور مقابلے کی فضا کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے تاکہ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد کو بھرتی کیا جا سکے جس کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ نے جمعہ کے روز فیصلہ کیا ہے کہ میڈیکل سٹاف کی بھرتی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی اور امتحان کے لیےNUMS کی خدمات لی جائیں۔اس ضمن میں سی ڈی اے نے وزارت داخلہ کو درخواست کی ہے کہ میڈیکل سٹاف کی بھرتی کے لیے NUMS کے ادارے سے خدمات حاصل کی جائیں۔ مزید برآں انٹرویو کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہرین صحت کے انٹرویو کے لئے پینلسٹ مہیا کرنے کے لئے NUMS کے علاوہ وزارت صحت سائنس سے بھی درخواست کریں۔ اس مشق کا مقصد بھرتی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ امتحانات اور انٹرویو میں تھرڈ پارٹی کی شمولیت غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنائے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیپٹل اسپتال کئی سال پہلے خریدی گئی مشینری عملہ کی عدم دستیابی کے باعث اسے استعمال میں لانے سے قاصر رہا جس سے کیپٹل اسپتال کے عملے کی کمی کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے اپنی مطلوبہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پا رہا تھا۔ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اس مسئلے کا نوٹس لیا اور خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے نئی بھرتیوں کے لئے حکومت سے این او سی حاصل کرلی۔

مزیدخبریں