مزدور متحدہوجائیں تو ملک سے مہنگائی ختم ہوسکتی ہے:مجید غوری

لاہور(نامہ نگار )عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکزی چیئرمین مجیدغوری نے کہا ہے کہ عوامی رکشہ یونین ہر اس شخص کے ساتھ ہے،جس کا مرنا جینا پاکستان میں پاکستان کیلئے اور پاکستانیوں کے لئے ہے۔لاکھوں دیہاڑی دار مزدوروں کے چولہوں کی بحالی کیلئے عوامی رکشہ یونین ایونٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 13جولائی کو پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کرے گی۔ پاکستان کے مزدور اکٹھے ہو جائیں تو نہ مہنگائی رہے گی نا مافیا۔جس طرح حکومت نے باقی کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی اسی طرح میرج ہال، مارکیز،کیٹرنگ والوں کوبھی کاروبار کی اجازت دی جائے۔مہنگائی کی وجہ بننے والا مافیا وزیر اعظم عمران خان کے دائیں بائیں موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن