تاجروں کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک کسی طور برداشت نہیں:اشر ف بھٹی

Jul 13, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر محمد اشرف بھٹی نے پولیس کی جانب سے تاجر رہنما ملک ناظم کے خلاف غیر قانونی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او ہمیشہ میرٹ اور حق سچ کی بات کرتے ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کو نکیل ڈالی جائے ، تاجرحکومت کو ٹیکس دیتے ہیں اور معاشرے کے معزز شہری ہیں ،پولیس کا ناروا رویہ کسی طو رپر بھی قابل برداشت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لٹن روڈ پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے جنرل سیکرٹری نعیم میر ، انار کلی بازار کے جنرل سیکرٹری خواجہ ندیم، نعیم بادشاہ، حافظ عطا بٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کے عہدیدار ان بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر ہر موقع پر پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کرتے ہیں لیکن بعض افسران اور اہلکاروں کا رویہ خود محکمے کے لئے سبکی کا باعث بنتا ہے۔

مزیدخبریں