عظمیٰ بخاری کے والد، سابق جسٹس زاہد حسین بخاری کی نماز جنازہ ادا، سپردخاک

Jul 13, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے والد سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ و سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب معروف قانون دان سید زاہد حسین بخاری کی نماز جنازہ گلزار عائشہ پارک شیخوپورہ میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق جسٹس مظہر حسین سندھو ،پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار ،سابق صوبائی وزیر ایم این اے رانا ثناء اللہ ،ایم این اے ندیم کامران ،ایم پی اے سجاد گجر ،سابق ایم پی اے رانا محمد ارشد ، الحاج ملک اسلم بلوچ ، میاں جاوید لطیف ایم این اے ،سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ ، آصف خان ، افضل سلطان ڈوگر ،صوبائی وزیر میاں خالد محمود ، چوہدری الیاس گجر، سابق سینئر صوبائی وزیر مشتاق اعوان ، کنور عمران سعید، منیر قمر واہگہ ،اقبال شاکر ، قاسم اقبال شاکر ، عمر مشتاق ورک ، ڈاکٹر یوسف کاظمی، بار کے صدر زاہد سعید کے علاوہ ہزاروں شہریوں وکلا صحافیوں تاجروں اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے شرکت کی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں