اسلام آباد (شِنہوا)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم منصوبے کروٹ پن بجلی پلانٹ کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے 118 چینی کاریگر خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔یہ 118 ٹیکنیشن چائنہ تھری گورجز ساوتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کی طرف سے بھیجے گئے ہیں جو سی پیک کے اس منصوبے کی تعمیر میں حصہ لے رہا ہے۔دارالحکومت اسلام آباد سے تقریبا70کلومیٹر مشرق میں واقع 720 میگاواٹ صلاحیت کے اس پن بجلی منصوبے کی تعمیر اب کلیدی مرحلے میں ہے اور پلانٹ پر مزید ٹیکنیشن کی ضرورت ہے۔اس منصوبے کی تعمیراتی کمپنی کے مطابق2021 کے آخر تک اس منصوبے سے کمرشل بنیادوں پر پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے اور پلانٹ کی مکمل طور پر فنکشنل ہونے پر سی پیک کے اس منصوبے سے صاف بجلی کے سالانہ3ارب20کروڑ یونٹ حاصل ہوں گے جس سے مقامی سطح پرس50لاکھ لوگوں کی بجلی کی ضروریات پورا ہوسکیں گی۔