بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ ،5 شہری زخمی

راولپنڈی : بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 11 سالہ بچی اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ  سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فورسز نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ۔فائرنگ کی زد میں آکرایک خاتون  اور 11سالہ بچی سمیت5 افراد زخمی ہوگئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپوراورموثرجوابی کارروائی کی گئی ہے۔ پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن