میاں چنوں: آندھی سے درخت موٹر سائیکل پر آگرا،دو بھائی زخمی

میاں چنوں(نمائندہ نوائے وقت ) نزد 126 پندرہ ایل موٹرسائیکل سوار پر درخت گرگیا۔ ریسکیو1122 ابتدائی رپورٹ کے مطابق درخت آندھی کے باعث گرا ۔ حادثہ میں شہزاد افضل ولد محمد افضل اور نعمان افضل ولد محمد افضل سکنہ 126 پندرہ ایل سکنہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن