اٹک پولیس نے مشترکہ شاملاتی زمین تھانہ کی عمارت کیلئے ’’عقابی نگاہیں‘‘گاڑلیں

فتح جنگ(عدیل افضل خان)اٹک پولیس حکام نے تھانہ نیو ایئرپورٹ اسلام آبادبحدودتحصیل فتح جنگ اپنے صدرمقام سے 20کلومیٹردورموضع قطبا ل کے مرکزی راستہ میںموجودشاملاتی رقبہ ’’بن ‘‘ جو کہ اہل دیہہ کی مشترکہ شاملاتی ضرورت چلی آرہی ہے،تھانہ کی عمارت قائم کرنے کیلئے اپنی ’’عقابی نگا ہیں‘‘گاڑلیں،اورغیرمالکان شاملاتی نمبرسے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہے،کے بیان حلفی تحر یرکرواکے ڈ سٹرکٹ کلکٹراٹک سے راتوںرات منظوری حاصل کرنے کی غیرقانونی کاوشو ں کاآغازکردیا،موضع قطبال کے اہل دیہہ کوپنجاب پولیس کی خفیہ کاروائی کاعلم ہونے پرحاجی عبدالحمیدخان، محمد ارشد خان ،نو شیروان فریدخان،خالد خان،محمد سعید خان نمبردا ر، محمد نوازش خان ،فتح خان ،عمر حیات خان ،محمد اعجاز خا ن ،رضوان علی خان ،لیاقت حیات خان اور برکت حیات خان کی وساطت سے سینئر سول جج کی عد الت میںپہنچ گئے اوراپنے حقوق کے تحفظ کیلئے عد الت میںدعوی استقرارحق دائرکردیا،علاوہ از یںموضع قطبال کے شاملاتی مالکان اہل دیہہ نے اے سی فتح جنگ،ڈی سی اٹک اورممبرریونیوبورڈ لاہورکوبھی پنجاب پولیس کی خفیہ کاروائی کے خلاف د رخواستیںارسال کردیں،کیونکہ تھانہ ایئرپورٹ کی عا رضی عمارت کرائے کی بلڈنگ میںقائم ہے،اوراہل علاقہ کایہ جائزمؤقف ہے کہ تھانہ ایئرپورٹ اسلام آبادایئرپورٹ کی قریب ترین حدودمیںہی قائم ہوناچاہیئے،جبکہ ایئرپورٹ سے بیس کلومیٹردورموضع قطبال میںشاملاتی بن کے رقبہ پرخفیہ کاروائی کے ذریعے تھانہ کی تعمیرکویقینی بناناکسی طرح بھی قرین انصاف نہیں،اورقانون کے مطابق اہل دیہہ کے مفید عام شاملاتی رقبہ پرتعلیمی ادارہ یامرکزصحت کے لیئے عمارتیںتوتعمیرکی جاسکتی ہیں،جبکہ تھانہ کی عمارت کے لیئے شاملاتی رقبہ بن کوپنجاب پولیس کی تحویل میںدینے کی کوئی قانونی گنجائش اوراخلاقی جوازنہ ہے،اہل دیہہ اسی اصولی موقف کے تحت موضع قطبال کے حدودرابعہ اورگاوںمیںمقیم علاقہ بھرکی آبادی کے مین راستہ پرتھانہ کی عمارت کی مجوزہ تعمیرکے خلاف احتجاج کیئے جارہے ہیں،اہل دیہہ کاکہناہے کہ وہ اس ضمن میںاپنے حلقہ کے منتخب سیاسی وعوامی قیادت سے بھی رابطہ کریگی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار ،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے بھی نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن