سہون شریف (نامہ نگار)بھان سعید آباد پویس کی جانب سے چار روز قبل بے دردی کے ساتھ قتل ہونے والے مزدور غلام الرسول لاشاری کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز سیوھن کے قریبی گائون لاشاری کے رہائشی لاشاری برادری کے سینکڑوں لوگوں نے پریس کلب سیوھن سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس کے خلادف شدید نعرے بازی کی ،اس موقع پر ارباب لاشاری ،نعمت اللہ لاشاری ،جھنڈو خان لاشاری اور دیگرین نے صحافیوں کو بتایا کہ بھان سعید آباد پویس ان کے مقتول جوان کے قاتلوں کوچار روز گذر جانے کے باوجود گرفتا ر نہ کر سکی ہے اور قتل میں ملوث ملزمان عبدالمجید ،باز محمد ،اظھر،لعل محمد اور یار محمد گادھی سر عام گھوم رہے ہیں اور وہ انہیں مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے آء جی سند ھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور ایس ایچ او بھان سعید آباد کو معطل کرکے مقتول جوان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔
بھان سعیدآبادمیں چارروزقبل بے دردی سے قتل ہونے والے مزدور کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ
Jul 13, 2020