لاڑکانہ ،دوروزقبل ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ورثا کے سپرد

Jul 13, 2020

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے رائیس کینال میں دو روز قبل نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہونے والے 17 سالا نوجوان نعیم عباس کیڑو کی نعش تھانہ گیریلو کی حد مشوری پل سے برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اس موقع پر متوفی نوجوان کے والد جاوید عباس کیڑو نے بتایا کہ گزشتہ جمعے کے روز بیٹا نعیم عباس رائیس کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہوا جس کے نعش کی تلاش ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت کی تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی تعاون نہیں کیا گیا جس بات پر ہمیں افسوس ہے، دوسری جانب متوفی نوجوان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نوجوان کو شہر کے ولید محلہ میں واقع عرب پیر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزیدخبریں