بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ،پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اور سیکرٹری ہیلتھ کی خدمات وفاق کے سپرد کردیں

Jul 13, 2021 | 00:41

Azhar ul Haq Wahid

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایڈیسنل چیف سیکرٹری سمیت سیکرٹری عہدہ کے 6 افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں گریڈ 21 کے آفیسر ایڈیسنل چیف سیکریٹری ہوم مومن آغا کو تبدیل کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ان کی خدمات مزید تقرری کے لئے وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں انھیں پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کے آفیسر سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنت پبلیکک ہیلتھ انجئرنگ ظفر نصراللہ خان کو تبدیل کر کے ایڈیسنل چیف سیکریٹری ہوم پنجاب تعینات کر دیا گیا سیکرٹری سپیشلئرڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ان کی خدمات بھی وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں اور انھیں پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹری انرجی محمد عامر جان کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپیسلئیرد ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے تقرری کے منتظر شاہد زمان کو سیکرٹری جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشری تعینات کیا گیا ہے یہاں سے سید جاوید اقبال بخاری کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں