حکمرانوں کو ملکی امور اور قومی سلامتی کی کوئی فکر نہیں:ندیم عباس

Jul 13, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو ملکی امور اور قومی سلامتی کی کوئی فکر نہیں ہے ان کا ایجنڈا صرف اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنا اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانا ہے، جھوٹی انا اور تکبر کے شکار حکمران اپنے غیر موثر فیصلوں سے ملک و قوم کا کوئی بھلا نہیں کررہے پاکستان کی ترقی کا سفر روک دیا گیاہے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے حصول کے لالے پڑے ہیں انہوں نے کہا موجودہ حکمران کشمیر کے سفیر نہیں سوداگرہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی ترجمانی کی بجائے اپنی غیردانشمندانہ بیان بازی سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں