حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے:میاں تیمور خالد

Jul 13, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سٹی کے صدرمیاں تیمور خالد نے کہا ہے شہر کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے کا مقصد وہاں کے عوام کامعیار زندگی بلند کر نا ہے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے، عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا اورترقی و خوشحالی ملک و قوم کا مقدر بنے گی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے محلہ علی پارک میں ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر جہانزیب حبیب منج ،ڈاکٹر جاوید ،شیر علی خان ،ڈاکٹر امین ،شریف جٹ ،رانا پومی اور دیگر بھی موجود تھے میاں تیمور خالد نے کہا کہ نواز لیگ کی قیادت نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، حق میں فیصلہ آنے پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور خلاف فیصلہ آنے پر اسے عدلیہ کی ملی بھگت کہا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں