فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کو مسائل کا شکار کرکے زندہ درگور کررہی ہے غریب عوام نے موجودہ حکومت کے تین سال سسک سسک کر گزارے ہیں قوم انہیں مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں حالات کے ستائے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں پی ٹی آئی کا دورحکومت ملک و قوم کیلئے ڈرونا خواب ثابت ہوا ہے، اپنے بیان میں سعدالرحمن خان نے کہا موجودہ حکومت نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔