محسن رضا کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا:لاہورچیمبر میں تعزیتی ریفرنس

لاہور (کامرس رپورٹر ) معروف کاروباری شخصیت سید محسن رضا بخاری ایک قدآور شخصیت تھے جنہوں نے صنعت و تجارت اور سماجی شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے بہت سے سنگ میل عبور کیے اور بین الاقوامی سطح پر قومی پرچم بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، نائب صدر طاہر منظور چودھری ، سابق صدورطارق حمید ،میاں مصباح الرحمن، فاروق افتخار، محمد علی میاں، طاہر جاوید ملک، الماس حیدر، سابق سینئر نائب صدور امجد علی جاوا، کاشف یونس مہر، سابق نائب صدور شفقت سعید پراچہ، ابوذر شاد، ، میاں زاہد جاوید، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین چودھری خادم حسین، فیاض حیدر، حاجی محمد آصف سحر،یاسر خورشید سابق ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ہارون اروڑہ، میاں جبار خالد، رحمن عزیز چن و دیگر نے لاہور چیمبر میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سید محسن رضا بخاری کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو صنعت، تجارت اور سماجی شعبہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ سید محسن رضا بخاری ہمیشہ کاروباری برادری اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم عمل رہے اور اپنی صحت سے زیادہ اپنے کام کو ترجیح دی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن