لاہو(کامرس رپورٹر)برازیل کے شہر ساو پالو (Sao Paulo) میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل سیکشن نے دوروزہ تقریب کا کیا جس کا مقصد برازیل میں پاکستانی کھجوروں کو متعارف کرانا تھا۔ تقریب میں کئی پاکستانی اور برازیلین کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور پاکستانی کھجوروں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب میں مہمانو ں کی خاطر مدارت پاکستانی کھجوروں سے تیار کردہ مختلف اقسام کی سویٹس سے کی گئی۔ برازیل میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے حوالے سے اپنی نوعیت کی یہ پہلی تقریب ہے۔ برازیل اپنی ضرورت کیلئے کھجور مختلف ممالک سے درآمد کرتا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے میں تعینات کمرشل قونصلر وقاص عالم نے امید ظاہر کی کہ اس تقریب کے انعقاد سے برازیل میں پاکستانی کھجور کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔