بلاول بھٹو ملکی و عوامی خوشحالی کے ایجنڈا پر عمل پیر ا ہیں:حاجی فلک شیر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کی زد میں ہے، معاشی بحران اور سیاسی انتشار کے ساتھ ساتھ قوم اخلاقی انحطاط کا شکار ہورہی ہے حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے عوام کو مزید بدحال کیا ہے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پایہ کا کوئی دوسرا لیڈر نہیں وہ بھٹو شہید کے ویژن کے حقیقی پیروکار اور بے نظیر بھٹو شہید کے ملکی و عوامی خوشحالی کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں جو آئندہ انتخابات میں پارٹی کی تاریخ سازکامیابی حاصل کرکے وزیر اعظم پاکستان کاقلمدان سنبھالیں گے،اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی سرکاری ادارے میں رتی بھر بہتری نہیں لاسکی پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں حکمرانوں کی طرف سے دعوے ایمانداری و دیانتداری کے کئے جارہے ہیں مگر کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہورہاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...