خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت صوبے بھر میں ہفتہ شجرکاری کا آغاز 

لاہور(وقائع نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت صوبے بھر میں ہفتہ شجرکاری کا آغاز ہو گیا۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنز میں شجرکاری، ماس پلانٹنگ، آگاہی مہمات اور انفارمیشن ڈیسک کے قیام کے حوالے سے فاریسٹ افسروںکو ہدایات اور اہداف دے دئیے گئے ہیں جبکہ خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کی بابت سے تیار کی گئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن پر تمام سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کی جانب سے سرکاری شعبہ جات، جنگلات، ڈیفنس ڈیپارٹمنٹس اور نجی زمینوں پربھرپور طریقے سے شجرکاری کی ہدایات دی گئی ہیں۔جبکہ اس ضمن میں ٹارگٹس بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ دریں اثناہفتہ شجرکاری کے تحت گذشتہ روز بیشتر اضلاع میں مختلف تقاریب ہوئیں جن میں تعلیمی و دیگر اداروں اور شعبہ جات میں شجرکاری کی گئی جبکہ آگاہی واکس اور سٹالز لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ، اساتذہ، ذرائع ابلاغ و سول سوسائٹی کے نمائندگان، نے شرکت کی اور شجرکاری کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے "ہر بشر دو شجر" کا پیغام عام کیا۔ گجرات میں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم نے گرلز ہائی سکول میں پودا لگا کر ہفتہ شجرکاری کا آغاز کیا جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول گجرات، زمیندار کالج، شبیر شہید ہسپتال، کنجاہ، گورنمٹ سکولوں، دھول فاریسٹ اور نہر اپر جہلم پر شجرکاری کی گئی جبکہ آئندہ دنوں میں ہسپتالوں، سرکاری و نجی دفاتر اور گلی محلوں میں بھی شجرکاری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...