شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)انجمن تاجران فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے صدر الحاج طارق چوہدری نے کہا ہے کہ عید الالضحٰی کے موقع پر قربانی جانوروں کا خون بہانے کا نام نہیں اس کا اصل مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے، ایثار اور قربانی کے اس جذبے کو زندہ رکھنا ہے جس کا مظاہرہ اللہ رب العزت کے حکم پر ان کے محبوب پیغمبر حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے بیٹے کو قربانی کیلئے پیش کر کے کیا قربانی کا یہ فلسفہ ہے کہ اپنی محبوب ترین متاع کو خوش دلی اور خندہ پیشانی کے ساتھ اللہ کے حضور پیش کیا جائے۔
عید الاضحی پر قربانی دینے کا مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے:طارق چوہدری
Jul 13, 2021