فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری یوسف ورک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن عوامی خدمت ہے ملک ترقی و خوشحالی کی خاطر حکومت سرگرم عمل ہے وطن عزیز کو لاحق خطرات کا سیاسی و عسکری قیادت کو بھرپور احساس ہے اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کاقلع قمع کیا جارہا ہے پاکستان کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ملک میں پائیدار امن بھی قائم ہوگا اور معیشت بھی مثالی ترقی کرے گی۔