گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی سیکر ٹر ی جنر ل جماعت اسلا می امیر العظیم نے کہا کہ شعبہ صحافت میں فوٹو جرنلسٹ قابل تحسین کردار ادا کرتے ہیں فوٹو جرنلسٹ اخباری صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تصاویر کے بغیر اخبارات ادھوراہے اور نامکمل ہیں۔کتنے بھی مشکل حالا ت ہوں فوٹوجر نلسٹ اپنی ذمہ دار یاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سینئر فوٹو جر نلسٹ و سابق جنرل سیکر ٹر ی فوٹوجر نلسٹ ایسوسی ایشن عبد الخالق کو جماعت اسلا می الخد مت فائونڈیشن کی جانب سے ایوارڈ دینے کی تقریب کے موقع پر خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں کہا کہ فوٹوگرافرمعاشر ے کی آنکھ ہوتے ہیں جواپنے معاشرے کے تلخ اور خوشگوارلمحات کو محفوظ کرکے ان کو تاریخ میں زندہ رکھتے ہیں۔جس سے فوٹو گرافر کو ہر دور میں ایک اہمیت حاصل رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فوٹو جرنلسٹ مسائل کی نشاندہی کیلئے فرنٹ لائن میں کام کرتے ہیں، فوٹو جرنلسٹ معاشرہ کی آنکھ ہوتے ہیں جو نہ صرف مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں ۔اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلا می مظہر اقبا ل رندھا وا بھی مو جو دتھے۔