گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات اور پی پی38کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے متحرک ہوگئے اور باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا گزشتہ روز علی اشرف مغل کی زیر قیادت وفد نے پی پی38کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم بریار کے والد سلیم بریار اور دیگر سے ملاقات کی اور انتخابی مہم کے سلسلہ میں تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر صدر چیمبر عمر اشرف مغل ،،علی شبیر ،بابر یعقوب ،اسامہ یوسف ،واجد باٹھ اوردیگر بھی موجود تھے علی اشرف مغل نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور پی پی38کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہونگے انتخابی مہم کے دوران بیشتر سیاسی شخصیات پی ٹی آئی کی حمائت کررہے ہیں اپوزیشن کا بیانیہ دم توڑ چکا ، تحریک انصاف نے عوامی مسائل کو اجاگر کیا ۔