ریاض (آئی این پی) سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کرونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دے دی۔ تاہم پی سی آر ٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کو ملک میں منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہو گی۔ چینی ویکسین کی 2 خوراکوں کیساتھ ایک بوسٹر خوراک لگوانی ہو گی۔ سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین میں فائزر اور آسٹرا زینیکا شامل ہیں۔ جبکہ سعودی حکام نے موڈرنا اور جوہنسوں ویکسین کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔
سعودیہ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے پی آر سی ٹیسٹ منفی‘ 2 ویکسین خوراکوں کیساتھ بوسٹر کی شرط
Jul 13, 2021