امیر کویت نے صدر عارف علوی کی  دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی  

Jul 13, 2021

 اسلام آباد(این این آئی) امیر کویت نے صدر مملکت عارف علوی کی دوبارہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام امیرِکویت ، شیخ نواف الاحمد الصباح نے جوابی مراسلہ میں امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ امیر کویت نے کہاکہ مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کو عملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں، صدر مملکت نے اپنے خط میں امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔امیر کویت نے خط میں پاکستان اور کویت کے مابین مضبوط تعلقات پر اظہارِ اطمینان کیا ۔امیر کویت نے باہمی مفادات کیلئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔امیر کویت نے مسلم امہ کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین پر کویت کے کردار کی تعریف پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ امیر کویت نے کہاکہ امید ہے کہ کورونا کی عالمگیر وبا سے دنیا کو جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں