کھٹمنڈو (شِنہوا)نیپال کی سپریم کورٹ نے ایوان نمائندگان کو بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے صدر دفتر کو نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبہ کو نیا وزیر اعظم مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کے آئینی بنچ نے پیر کو فیصلہ دیا کہ دو دن میں دیوبہ کا وزیر اعظم کے عہدے پر تقرر اور ایوان زیریں کا اجلاس سات دن میں طلب کیا جائے گا۔یہ پانچ ماہ میں دوسرا موقع ہے جب عدالت نے ایوان نمائندگان تحلیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قراردیا ہے۔ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سفارش پر 22 مئی کو صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے دیوبہ اور اولی کے وزارت عظمی کا دعویدار ہونے کا موقف مسترد کرتے ہوئے ایوان زیریں کو تحلیل کردیاتھا۔
نیپال، سپریم کورٹ کا ایوان زیریں بحال ،اپوزیشن رہنما کو وزیر اعظم مقررکرنے کا حکم
Jul 13, 2021